Please install font for better text view. / بہتر لکھائی یا بہتر متن دیکھنے کے لئے فونٹ انسٹال کریں۔
فونٹ انسٹال کرنے کے لئے اس صفحے پر جائیں
 شعراء 

بچھڑے تو قربتوں کی دعا بھی نا کر سکے


بچھڑے تو قربتوں کی دعا بھی نا کر سکے ،
اب کے تجھے سپرد خدا بھی نا کر سکے ،


تقسیم ہو کے رہ گئے سد کرچیوں میں ہم ،
نام وفا کا قرض ادا بھی نا کر سکے ،


نازک مزاج لوگ تھے ہم جیسے آئینہ ،
ٹوٹے کچھ اس طرح کے صدا بھی نا کر سکے ،


خوش بھی نا رکھ سکے تجھے اپنی چاھ میں ،
اچھی طرح سے تجھ کو خفا بھی نا کر سکے ،


ایسا سلوک کر کے تماشائی ہنس پڑیں ،
کوئی گلہ گزار گلہ بھی نا کر سکے ،


ہم منتظر رہے کوئی مشق ستم تو ہو ،
تم مصلحت شناس جفا بھی نا کر سکے .

منگل, 26 فروری 2013
یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
سب مایا ہےتمہیں کتنا یہ بولا تھا
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.