حق کے لیے لڑنا تو بغاوت نہیں ہوتی
اس دیس میں لگتا ہے عدالت نہیں ہوتی ،
جس دیس میں انسان کی حفاظت نہیں ہوتی . .
مخلوق خدا جب کسی مشکل میں پھنسی ہو ،
سجدے میں پڑے رہنا عبادت نہیں ہوتی . .
ہم خاک نشینوں سے ہی کیوں کرتے ہیں نفرت ،
کیا پردہ نشینوں میں غلاظت نہیں ہوتی . .
یہ بات نئی نسل کو سمجھانی پڑے گی ،
عریانی کبھی بھی ثقافت نہیں ہوتی . .
سر آنکھوں پر ہم اس کو بٹھا لیتے ہیں اکثر ،
جس کے کسی وعدے میں صداقت نہیں ہوتی . .
پہنچا ہے اگرچہ بڑا نقصان ہمیشہ ،
پھر بھی کسی بندے کی اطاعت نہیں ہوتی . .
ہر شخص سر پہ کفن باندھ کے نکلے ،
حق کے لیے لڑنا تو بغاوت نہیں ہوتی . .
منگل, 26 فروری 2013