شعراء 

سکوت شام میں گونجی صدا اداسی کی


سکوت شام میں گونجی صدا اداسی کی
کہ ہے مزید اداسی, دوا اداسی کی

امور دل میں کسی تیسرے کا دخل نہیں
یہاں فقط تیری چلتی ہے یا اداسی کی

بہت شریر تھا میں اور ہنستا پھرتا تھا
پھر ایک فقیر نے دے دی دعا اداسی کی

چراغ دل کو ذرا احتیاط سے رکھنا
کہ آج رات چلے گی پھر ہوا اداسی کی

بہت دنوں سے ملاقات ہی نہیں ہوئی محسن
کہیں سے خیر خبر لے کر آ اداسی کی

پیر, 28 جنوری 2013
یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
زندگی خوابِ پریشاں سے زیادہ تو نہیںتمہیں کتنا یہ بولا تھا
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.