کب کون کسی کا ہوتا ہے

کب کون کسی کا ہوتا ہے
سب جھوٹے رشتے ناتے ہیں …

سب دل رکھنے کی باتیں ہیں
سب اصل روپ چھپاتے ہیں …

اخلاق سے خالی لوگ یہاں
لفظوں کے تیر چلاتے ہیں …

بہار نگاہوں کو دکھا کر
پھر ساری عمر رلاتے ہیں …

ہو جس نے دیے ہیں اشک ہمیں
اب اس کو بھول ہی جاتے ہیں . . . !

Posted on Jan 12, 2012