دوستی

میں اس کا دوست ہوں

میں اس کا دوست ہوں ، وہ اعتراف کرتا تھا
مگر وہ باتیں بھی میرے خلاف کرتا تھا

سنا ہے گر کے میرا بادلوں کی سیڑھی سے
وہ آسْمان کی چھت میں شگاف کرتا تھا

کمال ہے کے ہوا وہ بھی نظر بے خبری
جو ہم پہ روز نئے انکشاف کرتا تھا

وہ قتل ہو گیا باد صورتوں کی محفل میں
جو سارے شہر کے آئینے صاف کرتا تھا . . . !

Posted on Jul 24, 2012

یہ کوئی پل بھر کی پہچان نہیں

دوستی ہے نام سکھ دکھ نبھانے کا ،
دوستی راز سدا مسکرانے کا ،
یہ کوئی پل بھر کی پہچان نہیں
یہ ساتھ ہے عمر بھر نبھانے کا .

Posted on Jun 19, 2012

بہت قریب آ کر دور جا رہا ہے کوئی

بہت قریب آ کر دور جا رہا ہے کوئی
دوستی کا ہاتھ ملا کر دور جا رہا ہے کوئی
چار دن کی زندگی ہے پھر واپس جانا ہے
پھر کیوں مجھ کو بے حد ستا رہا ہے کوئی
میرے حصے کی زندگی بھی اس کے نام کر دے
بارگاہ ای الہی میں ہاتھ اٹھا رہا ہے کوئی
زندگی بھر کبھی بھی ہم جدا نا ہوں گے
وہ وعدے ، وہ قسمیں بھلا رہا ہے کوئی
وہ ہاتھ جن سے ہمیشہ دعائیں مانگیں تھیں
آج انہیں ہاتھوں کے ساتھ میّت سجا رہا ہے کوئی
بہت جی چکے ہو اب آرام کر لو سانول
موت کا پیغام لے کر بلا رہا ہے کوئی . . . !

Posted on May 07, 2012

میں نے بہت سے دوست بنائے

میں نے بہت سے دوست بنائے
کچھ بہت خاص !
کچھ بہت پیارے
1 سے تو مجھے محبت بھی بہت تھی !
کچھ ملک چھوڑ گئے ،
تو کسی نے گھر بدل لیا ،
کسی نے مجھے چھوڑ دیا اور کسی کو میں نے ،
کچھ دوستوں سے رابطہ ہے ، کچھ سے نہیں
کوئی اپنی انا کی وجہ سے رابطہ نہیں کرتا
کہیں میری انا مجھے روکتی ہے
وہ سب جیسے بھی ہیں ، جہاں بھی ہیں
میں اب بھی انہیں چاہتا ہوں ، اور یاد کرتا ہوں
کیوں کے میں نے ان کے ساتھ زندگی کے یادگار دن گزارے ہیں . . . !

Posted on Apr 18, 2012

تیری یاد تو ایک انمول پھول ہے

تیری یاد تو ایک انمول پھول ہے ،
میں تجھے بھول جاؤں یہ تیری بھول ہے ،
کوئی یاد ہمیں نا کرے گلہ نہیں ،
ہم دوستوں کو نہیں بھولتے یہ ہمارا اصول ہے . . . !

Posted on Apr 18, 2012

تیرے پیار کا کیا جواب دوں

تیرے پیار کا کیا جواب دوں ،
تیری دوستی کو کیا خطاب دوں ،
کوئی اچھا سا پھول ہوتا تو پیش کرتا ،
مگر جو خود نایاب ہو اسے کیا گلاب دوں . . . !

Posted on Apr 18, 2012

میری ہر خوشی تیرے نام ہو

میری ہر خوشی تیرے نام ہو ،
تیری ہر غم میرے نام ہو ،
میری چاہتوں کے مہربان ،
میری زندگی تیرے نام ہو ،
تیری ہر ادا پہ ہو جاؤں فدا ،
تیری ہر نظر کو سلام ہو ،
میں ہنس کے پی لوں گا زہر بھی ،
جو تیرے ہاتھوں کا جام ہو ،
صرف آپ کی چاہت میں اے دوست ،
میری عمر یوں ہی تمام ہو .

Posted on Feb 10, 2012

دوستی کے انداز کی صورت ہو آپ

دوستی کے انداز کی صورت ہو آپ
کسی کی زندگی کی ضرورت ہو آپ
خوبصورت پھول تو بہت ہیں دنیا میں
پر کسی کے لیے پھول سے زیادہ خوبصورت ہو آپ .

Posted on Dec 14, 2011

طبیعت ٹھیک نہیں تھی تو

طبیعت ٹھیک نہیں تھی تو ڈاکٹر کو بلایا ،
ڈاکٹر بولا بھوت کا سایہ ہے ،
کسی سویٹ فرینڈ کو ایس ایم ایس کرو ٹھیک ہو جاؤگے . . .
اب . . بہتر فیل کر رہا ہے

Posted on Dec 14, 2011

دوستی کے بازار میں چاھ نہیں ہوتی

دوستی کے بازار میں چاھ نہیں ہوتی
درد ہوتا ہے مگر آہ نہیں ہوتی .
دل سے کیا گیا ہو کوئی سودا
تو چکائی گئی قیمت کی پرواہ نہیں ہوتی

Posted on Dec 14, 2011