میری جنت میرا گھر ہے
وقت رخصتی دل کا
عجب عالم تھا مت پوچھو !
بہت سے خوف تھے دل میں
قدم مشکل سے اٹھتے تھے
نا آنسوں میرے رکتے تھے
تڑپ کر میں یہ کہتی تھیں
یہ ہیں اجنبی انجان
نہیں جانا مجھے روکو
میرے بھائی میرے ابو !
خدا کے واسطے روکو
زمانہ یوں بھی بدلا ہے
یا میرا دل ہی پگلا ہے
جو اب ہر دم یہ کہتا ہے
میرے بچے ، میرا ساجن
ان پر وار دون تن من
یہ کہنا ہے اس دل کا
میری جنت میرا گھر ہے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ