Bible
جادو منتر
تم کسی چیز کو خون سمیت نہ كھانا اور نہ جادو منتر کرنا ، نہ شگون نکالنا .
ہمسائے کا خون
تم اپنی قوم میں لٹیرا پن نہ کرتے پھرنا ، اور نہ ہمسایہ کا خون کرنے پر آمادہ ہونا .
اللہ کا حکم
اگر تم میری شریعت پر چلو اور میرے حکموں کو مانو اور ان پر عمل کرو تو میں تم پر مینہ برساؤں گا اور زمین میں سے اناج پیدا ہو گا اور میدان کے درخت لگیں گے اور اگر تم میری نہ سنو اور ش...
خواہشات
تم اپنے آپ کو پردیسی اور مسافر جان کر ان جسمانی خواہشوں سے پرہیز کرو جو روح سے لڑائی رکھتی ہیں .
بھائی کی بد گوئی
اے بھائیو ! ایک دوسرے کی بد گوئی نہ کرو کیوں کے جو اپنے بھائی کی بد گوئی کرتا ہے وہ شریعت کی بد گوئی کرتا ہے اور شریعت پر الزام لگاتا ہے .
بیوہ یا یتیم
کسی بیوہ یا یتیم کو دکھ نا دینا . اگر تو ان کو کسی طرح سے دکھ دے اور وہ مجھ سے فریاد کریں تو میں ضرور ان کی فریاد سنو گا .
ادب
جن کے سَر پر سفید بال ہوں تو ان کے سامنے اٹھ کھڑے ہونا اور بڑے بوڑھوں کا ادب کرنا .
سماجی رابطہ