چہرے کے داغ اور چھائیاں

• خوراک میں پروٹین، ہری سبزیاں اور پھل زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
• باقاعدگی سے ورزش کریں اور کھلی ہوا میں سیر کو جائیں۔
• ہر صورت میں دھوپ سے بچیں بوقت ضرورت سن پروٹیکٹو کریم استعمال کریں۔
• بغیر ڈاکٹری مشورے کے کوئی دوا استعمال نہ کریں۔
• روزانہ لیموں کے رس کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے نہ دیں۔ منہ ہرگز مت دھوئیں۔
• کدوکش کئے ہوئے مولی کے چار کھانے کے چمچ میں سرکے کے چند قطرے ملا کر لئی سی بنا کر چہرے پر لگائیں۔
• مکھن اور دودھ کی بالائی کا بھی روازنہ استعمال کریں۔
• چہرے پر سرسوں کا ابٹن لگائیں اس کے لیے سرسوں کو باریک مہین پیس کر قدرے پانی کے ساتھ ملا کر آمیزہ بنائیں اور چہرے پر لگائیں۔
دودھ (کھانے کے دو چمچ)
پسا ہوا نمک (ایک چمچ)
اس کو باہم ملا کر رات کو سوتے وقت چہرے پر خوب اچھی طرح ملیں صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے چہرے کو اچھی طرح دھو ڈالیں۔
• بھینس کے دودھ میں بادام کو خوب باریک پیسیں رات کو سوتے وقت پورے چہرے پر ملیں صبح کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔

Posted on Jan 03, 2011