• چہرے کو ہلکے گرم اور پھر فوراً ہی ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اس سے چہرے کی چمک دمک دوبالا ہو جائے گی۔
• غسل سے قبل صابن کے جھاگ میں لیموں کے رس کی چند بوندیں ملا کر آہستہ آہستہ ملنے سے چہرہ صاف اور چمکدار ہو جائے گا۔
• تھوڑے سے دہی میں قدرے گیہوں کے آٹے کا چوکر ملائیں آہستہ آہستہ اس کو چہرے پر لگائیں ایک گھنٹہ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
• ارد کا آٹا (چار چمچ)
پسی ہوئی ہلدی (ایک چمچ)
سفید چندن کا برادہ (نصف چمچ)
تیل سرسوں (دو چمچ)
ان کو گرم پانی یا دودھ میں ملا کر گاڑھا سا لیپ بنائیں چہرے پر لگائیں خشک ہونے پر آہستہ آہستہ اچھی طرح رگڑ کر چہرہ صاف کرلیں پھر نیم گرم پانی میں دھو لیں۔
Posted on Jan 03, 2011
سماجی رابطہ