لینولین 15 حصے، روغن بادام خالص 5 حصہ، گلیسرین 8 حصہ، ہائیڈروجن پر اوکسائیڈ 5 حصہ، بوریکس ایک حصہ، خوشبو گلاب آدھا حصہ، عرق گلاب 5 حصہ۔
ترکیب:
لینولین اور روغن بادام کو واٹر باتھ پر پگھلائیں۔ اب عرق گلاب میں بوریکس حل کر کے تھوڑا تھوڑا ڈالتے جائیں اور ہلاتے جائیں۔ جب عرق مل جائے تب گلیسرین اور ہائیڈروجن پر اوکسائیڈ باہم ملا کر اس میں ملاتے جائیں جب تمام اجزاء یک جان ہوجائیں تو خوشبو ملا دیں اور واٹر باتھ سے علیحدہ کر کے خوب پھینٹ لیں۔ سرد ہونے پر معمولی پانی اوپر رہے گا۔ وہ تیرنے دیں اور چوڑے منہ کی شیشیوں میں بھر لیں۔ جلد محفوظ رکھنے کے لئے بہترین کریم ہے۔ رنگ نکھر آتا ہے۔
Posted on Dec 24, 2010
سماجی رابطہ