کیل جھائیاں دور کرنے والی کریم

لینولین ایک پونڈ، پیرافین لیکوڈ 2 پونڈ، بوریکس (سہاگہ) ایک اونس، روح گلاب 10 اونس، ہائیڈروجن پر اوکسائیڈ 4 اونس، خوشبو سنگترہ ایک اونس۔
ترکیب:
لینولین اور پیرافین لیکوڈ کو نرم آگ پر پگھلائیں اور آگ سے اتار لیں۔ دوسری طرف روح گلاب کو جوش دے کر بوریکس ملائیں۔ پھر ہائیڈروجن پر اوکسائیڈ ملا کر پیرافین لیکوڈ وغیرہ میں ملائیں اور ہلاتے جائیں جب سیال گاڑھا ہو کر کریم بن جائے تو خوشبو ملا کر شیشیوں میں بھر لیں۔ ہر روز رات کو چہرے پر لگایا کریں۔
نوٹ:
فیس کریم تیار کرتے وقت تام چینی کی چمچیاں استعمال کریں جس کی چینی کہیں سے اکھڑی ہوئی نہ ہو کیونکہ کریم کی تیاری میں لوہے کی کوئی چیز چھونے سے کریم کا رنگ سیاہ پڑ جاتا ہے۔ کریم کو ہلانے کے لئے لکڑی کا گول ڈنڈا استعمال کریں کاسٹک پوٹاش کو ہاتھ نہ لگائیں۔ ورنہ ہاتھ جل جائے گا۔ کریم تیار کرتے وقت پھٹکیاں پڑجائیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ بلونے سے پھٹکیاں تحلیل ہوجائیں گی۔ کاسٹک پوٹاش جب حل ہوجائے تو اس مرکب کو "لائی" کہتے ہیں۔ خوشبو ہمیشہ کریم کے سرد ہوجانے پر ملائی جائے۔ پہلے جب بھی کریم بنائیں تھوڑی سی مقدار میں بنائی جائے۔ جب تجربہ درست ہوجائے تو پھر زیادہ مقدار میں بنائی جائے۔

Posted on Dec 24, 2010