گرمی دانوں کا علاج

ممکنہ حد تک ٹھنڈے ماحول میں رہیں اور گرم ماحول سے پرہیز کریں۔
موسم برسات میں جسمانی محنت کم کریں۔
دن میں دو مرتبہ باقاعدگی سے غسل کریں۔
موسم برسات میں نائلون اور مصنوعی دھاگوں کے کپڑوں کے استعمال سے گریز کریں بلکہ ممکنہ حد تک سوتی کپڑے استعمال کریں۔
زیادہ مصالحہ دار اشیاء، کافی، چائے وغیرہ پینے اور کھانے سے پرہیز کریں۔
ان دانوں پر خارش کرنے سے گریز کریں تاکہ زخم نہ بن سکیں، زیادہ خرابی کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
اپنی خوراک میں وٹامن اے کے استعمال کو بڑھائیں۔
علاج:
جسم پر ملتانی مٹی ملیں اور اسے خشک ہونے دیں، دو گھنٹے بعد صاف پانی سے دھولیں۔
نیم کے تازہ پھول پچاس گرام لے کر پیس لیں اور انہیں پانی میں ملا کر شربت بنائیں، اس شربت کو پندرہ یوم تک صبح و شام استعمال کریں۔

Posted on Dec 01, 2012