سنگترے کے خشک چھلکے باریک پیس لیں، ان میں سرسوں کا تیل ملائیں، ابٹن بنالیں اور جسم پر ملیں، بعدازاں غسل کریں۔
1: بیسن سوگرام
ہلدی چالیس گرام
تیل سرسوں چالیس گرام
ان تمام اشیاء کو اچھی طرح باہم ملائیں، ابٹن تیار ہونے پر پورے جسم پر مالش کریں اور بعدازاں غسل کرلیں۔
2: بیسن پچاس گرام
کچا دودھ سوگرام
دونوں کو باہم ملائیں اور پورے جسم پر ملیں، بعدازاں غسل کرلیں۔
3:گلیسرین سوگرام
ملائی بیس گرام
لیموں چار عدد
گلیسرین اور ملائی کے مرکب میں لیموں نچوڑیں ، اس کی سارے جسم پر مالش کریں، بعدازاں غسل کرلیں۔
4:شہد بیس گرام
لیموں کا رس دس ملی میٹر
پانی ستر ملی میٹر
پانی نیم گرم کریں، اس میں شہد اور لیموں کا رس ملائیں، پھر اس کو اچھی طرح گھول کر سارے جسم اور چہرے پر مالش کریں، ایک گھنٹہ بعد نیم گرمی پانی سے دھولیں۔
خوبصورت جلد کے چند گھریلو نسخے
Posted on Dec 01, 2012
سماجی رابطہ