یہ ایک سرخ رنگ کا محلول ہوتا ہے جو عورتوں کے میک اپ میں خصوصیت کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔ یہ ایک انوکھا، خوب صورت اور میک اپ کے لئے کار آمد لیکوڈ ہے جسے عورتیں ہاتھوں اور پیروں کی زیبائش کے لئے استعمال کرتی ہیں۔
ترکیب:
اس کی تیاری کو دو حصوں میں تقسیم کرسکتے ہیں۔
اول ڈسٹلڈ واٹر کو خوشبو دار کر لیا جاتا ہے، پھر اس خوشبودار پانی میں بڑھیا قسم کا مناسب سرخ رنگ مثلاً اسکارلیٹ یا روڈامن وغیرہ ملا کر یہ لیکوڈ تیار کرتے ہیں جسے بعد میں شیشیوں میں پیک کر کے کارک اور کیبول لگا دیتے ہیں اور لیبل کے ساتھ کارڈ بورڈ کے بکسوں میں پیک کر کے ہر بکس میں تار کا ایک برش بھی رہتا ہے۔ ڈبے پر لگانے کی ترکیب بھی درج رہتی ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ "اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے جلد کو اچھی طرح صاف کر کے سکھا لیں اور حسب خواہش برش کے مدد سے یہ میک اپ لیکوڈ لگائیں۔"
ایک حصہ حسب پسند خوشبو (ایسنشل آئل) کو تین حصے میگنیشم کاربونیٹ میں کھرل کریں اور تقریباً 250 حصہ ڈسٹلڈ واٹر میں حل کریں اور فلٹر کریں۔
پھر اس خوشبودار پانی کے ہر سو حصے میں سے پانچ حصہ حسب خواہش سرخ رنگ شامل کریں۔ پھر اس رنگین محلول میں دو حصہ میتھلیٹڈ سپرٹ شامل کریں تاکہ رنگ جلد خشک ہو اور دو حصہ صاف شدہ گوند ببول حل کریں تاکہ رنگ سوکھنے کے بعد چمکدار ہوجائے۔ سستا کرنے کے لئے ڈسٹلڈ واٹر کے بجائے، ابال کر ٹھنڈا کر کے اور چھان کر معمولی نل یا کنوئیں کا پانی استعمال کریں۔
لیکوڈ میک اپ
Posted on Dec 24, 2010
سماجی رابطہ