مہندی کے شیمپو یورپی اور عرب ملکوں میں بڑی کامیابی سے فروخت کئے جاسکتے ہیں۔ مہندی ہونے کے سبب اس شیمپو سے بال دھونے پر خوبصورت بھورا رنگ چڑھتا رہتا ہے۔ یورپین اور عرب خواتین بڑے شوق سے استعمال کرتی ہیں۔
مہندی کا سفوف 2 چھٹانک، پوٹاشیم کاربونیٹ 3 چھٹانک، ریٹھے کا سفوف 2 چھٹانک، بوریکس 3 چھٹانک، صابن کا سفوف 10 چھٹانک، سیکاکائی آدھا چھٹانک۔
"حنا" خوشبو مطابق ضروت، تمام چیزوں کو اچھی طرح رگڑ کر نمبر 100 چھلنی میں چھان کر پھر کپڑے سے چھان کر تھوڑے سے بوریکس میں خوشبو ملا کر خوب رگڑیں جب اچھی طرح حل ہوجائے تو پھر باقی ماندہ بوریکس مہندی کا سفوف اور صابن کا سفوف ملا کر رگڑیں اچھی طرح آپس میں یکجان ہونے پر باریک چھلنی نمبر 100 سے چھان لیں۔ خوشبو جو آپ کو پسند ہو ملا لیں، بہتر یہ ہے کہ حنا کی خوشبو ملا لیں تو اچھا رہے گا۔ شیمپو خریدتے وقت محتاط رہے۔ زیادہ جھاگ بنانا شیمپو کی خوبی نہیں ہے۔
مہندی کی دنیا میں ایک انقلابی خوش رنگ
Posted on Dec 24, 2010
سماجی رابطہ