• ایک انڈے کی زردی کو کسی پیالے میں ڈال لیں اور روغن بادام اس میں دو چائے کے چمچ ملا لیں چکنی جلد ہے تو بیس قطرے عرق لیموں شامل کرلیں۔ سبھی کو چمچے سے خوب ہلا کر حل کرلیں۔ یہ جھاگ سا بن جائے گا اور آپ کی ایک گھریلو کریم تیار ہوجائے گی۔ اسے آہستہ آہستہ چہرے پر ملئے اور دس بارہ منٹ تک ایسا کیجئے۔ پھر چہرہ نیم گرم پانی سے دھو کر صاف کر لیجئے۔ چند دن میں چہرے پر کافی فرق محسوس ہوگا اور عمر بڑھنے کے باوجود چہرے کی دلکشی برقرار رہے گی۔
• غسل کرنے کے بعد لیموں کا عرق رخساروں پر مل لیجئے اور پھر کچھ دیر بعد سرسوں کا تیل لگا لیجئے پھر اسے تولیہ سے صاف کردیجئے۔ آپ کا چہرہ گلاب کے پھول کی مانند ہوجائے گا۔
Posted on Dec 30, 2010
سماجی رابطہ