• ملتانی مٹی (دس گرام)
• عرقِ گلاب (پانچ ملی لیٹر)
• شہد (پانچ گرام)
تینوں کو خوب اچھی طرح ملائیں لیپ تیار ہونے پر چہرہ دھو کر خشک کر کے لگائیں خشک ہونے پر دو گھنٹے بعد اتار لیں اور نیم گرم پانی سے چہرے کو دھوئیں۔
1 خشک جلد کی صورت میں اس میں دس بوند گلیسرین ضرور ملائیں پھر لگائیں۔
2 ڈھیلی جلد ہونے کی صورت میں پانچ گرام میگنیشیم کاربونیٹ ڈال کر چہرے پر ملیں۔
3 حساس جلد کی صورت میں پانچ گرام کیلا مائن پاؤڈر ملائیں۔
4 گرمیوں میں اس کے اندر تین گرام چندن ڈالیں۔
5 سوزش کی صورت میں دو گرام روبیا کارڈیفولیا کا پاؤڈر ملائیں۔
6 گڑھوں اور دھبوں کو دور کرنے کے لیے اس میں اننت مول ہیمی ڈسمس انڈکس جڑ کا پاؤڈر تین گرام ملائیں۔
7 موسم برسات میں اس میں تین گرام پسی ہوئی ہلدی ڈالیں۔
Posted on Jan 05, 2011
سماجی رابطہ