عام طور پر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ ویسلین ایک مرکب چیز ہے اور اکثر یہی خیال کرتے ہیں کہ یہ موم اور تیلوں کو ملا کر بنتی ہے۔ لیکن دراصل یہ ایک منفرد معدنی چیز ہے جو پیٹرولیم سے نکالی جاتی ہے۔ پیرافین، لیکوڈ پیرافین ہارڈ، وائٹ آئل، ویسلین وغیرہ ایک ہی خاندان کے فرد ہیں۔
یہ دو قسم کی ہوتی ہے زرد اور سفید، دونوں ہی خوشبودار ویسلین بنانے کے کام آتی ہیں۔ ویسلین خود بنائی نہیں جاتی بلکہ اسے صرف خوشبودار کرلیا جاتا ہے یا اسے بہت مفید بنانے کے لیے اس میں دیسی موم وغیرہ ملا لیا جاتا ہے۔
Posted on Dec 24, 2010
سماجی رابطہ