چار بادام ،چٹکی بھر سونف اور ذرا سی مصری لے کر رات کو سوتے وقت کھا لیجئے اور اسے کھانے کے بعد ہرگز پانی نہ پیجئے نگاہ دن بدن تیز ہوتی جائے گی ۔
سرسوں کے تیل چند قطرے آنکھوں کے اوپر لگاکر ہرروز رات کو سوتے وقت مالش کیجئے ۔ اس طرح نہ تو نظر کمزور ہوگی اور نہ ہی کبھی آنکھوں کی بیماری لاحق ہوگی ۔ گاجروں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیجئے ،اس سے آنکھوں کی بینائی بڑھاپے میں بھی خراب یا کمزور نہیں ہوسکتی ۔ غسل کرنے کے بعد پہلے پاؤں کے انگوٹھوںپر سرسوں کا تیل ملئے کبھی نظر کمزور نہ ہوگی ، چاہے عمر سوسال سے تجاوز کرجائے
Posted on Jun 20, 2011
سماجی رابطہ