اگر آپ انڈے سے زردی، سفیدی الگ کرنا چاہیں تو انڈے کو ایک چھوٹی قیف میں توڑیں۔ اگر انڈا تازہ ہوگا تو سفیدی اس قیف سے نکل جائے گی اور زردی اس قیف کے اوپری حصے میں رہ جائے گی۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ انڈا توڑنے کے بعد زردی زیادہ دیر تک تازہ رہ سکے تو انڈے کے اوپر اور نیچے دونوں سروں پر چھوٹا سا سوراخ کریں۔ یہ کام کسی عمدہ سوئی یا مناسب چاقو سے بھی لیا جاسکتا ہے۔ اب نرمی سے انڈے کو ہلائیے۔ سفیدی باہی آجائے گی، زردی اندر رہے گی لہٰذا اب زردی خاصی دیر تک تازہ حالت میں رہ سکتی ہے۔
اگر پھینٹنے کے بعد بھی انڈے کی سفیدی سخت رہتی ہے تو پھر آپ یوں کریں کہ پھینٹنے سے پہلے ایک چٹکی نمک اور چند قطرے لیموں کا رس، ہر ایک سفیدی کے لئے الگ الگ استعمال کریں۔
Posted on Dec 29, 2010
سماجی رابطہ