اگر آپ اپنے تیار کردہ کیک کو زیادہ وقت تک تازہ اور خوش ذائقہ رکھنا چاہیں تو کیک کے آمیزے میں ایک چائے کا چمچہ گلیسرین ملا لیجئے اس کے بعد کیک بنانے کے سانچے میں یہ آمیزہ ڈال دیجئے اب آپ کا تیار شدہ کیک خاصے دورانیے تک تازہ رہے گا۔
کیک کے آمیزے میں اگر آپ کو خشک پھلوں کے ٹکڑے وغیرہ ملانے ہوں تو ان کو اچھی طرح باریک کدوکش کرلیں اسی طرح بقیہ اجزاء کو بھی پہلے ہی حسب ضرورت چھیل کر یا پیس کر کاٹ کر رکھیں۔ اس طرح آپ کو یقینی طور پر معلوم ہوجائے گا کہ تمام اجزاء پوری طرح صحیح حالت میں اور اچھی طرح شامل ہوگئے ہیں۔
Posted on Dec 29, 2010
سماجی رابطہ