ایک بڑا چمچہ گندم کا آٹا یخ پانی میں ملا کر اس میں ابلی ہوئی پھول گوبھی ڈال دیجئے تو اس کا رنگ نکھرا ہوا سفید ہوجائے گا۔ جبکہ اس یخ پانی میں سلاد چند منٹ رکھئے تو زیادہ مزے دار بنے گا اور جی ہاں زیادہ خستہ! اکثر و بیشتر پکانے کے دوران سبزیوں کا رنگ بدل جاتا ہے اور وہ کچھ اجنبی اجنبی سی لگنے لگتی ہیں۔ اس کے حل کے لئے آپ تیز گرم پانی میں کچھ نمک ملا کر اس میں سبزیوں کو ہلا جلا لیں۔ پھر پانچ سے دس منٹ پکائیں سبزیوں کا رنگ اچھا رہے گا۔
Posted on Dec 29, 2010
سماجی رابطہ