6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:19
قاہرہ، صدرمرسی سے مصری وزیر دفاع اورفوج کے سربراہ کی ملاقات
اے آر وائی - مصر کے دار الحکومت قاہر ہ میں صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں تصادم کے بعد ایوان صدر کے باہر فوج تعینات کر دی گئی ہے۔
صدر مرسی کےحامیوں اور مخالفین میں تصادم کے دوران پانچ افراد ہلاک اور ساڑھے چار سو افراد زخمی ہوئے۔صدر مرسی نے مصری فوج کے سربراہ سے ملاقات میں بدامنی ختم کرنے کے مسئلہ پر بات چیت کی ہے ۔
صدر مرسی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مرسی سے وزیر اعظم ، وزیر دفاع اور مصری فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتح ال سیسی سمیت وزیر داخلہ اور دیگر اعلی حکام نے ملاقات کی ہے ، اس ملاقات میں مصر میں جاری بد امنی پر قابو پانے کے اقدمات پر غور کیا گیا ۔