تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:30

افغانستان میں بدامنی کے ذمہ دار نیٹو اورامریکا ہے،حامد کرزئی

اے آر وائی - افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے اٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج حالات کو خراب کر رہے ہیں،جس کے نتیجے میں طالبان نہ صرف دوبارہ منظم بلکہ افغان عوام کی ہمدردیاں بھی حاصل کر رہے ہیں۔



افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کی خراب صورتحال کے ذٕمہ دار امریکا اور نیٹو افواج ہیں ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور نیٹو افواج کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کی ہلاکت کے باعث انتہا پسندوں کو مقامی افراد کی ہمدردیاں مل رہی ہٰن ۔



ان کا کہنا تھا کہ اتحادی افواج کی کاروائیوں کے نتیجے میں طالبان دوبارہ منظم ہورہے ہیں ،افغان صدر حامد کرزئی نے الزام لگایا کہ امریکا اور افغانستان نے حکمت عملی کے جس معاہدے پر دستخط کئے تھے وہ اس سے انحراف کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.