7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:21
مارک گراسمین کے اعزاز میں پاکستانی سفارتخانے میں عشائیہ
اے آر وائی - ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دینے والے امریکا کے نمائندہ خصوصی گراسمین چودہ دسمبر کو ریٹائر ہورہے ہیں۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا۔
مارک گراسمین کو پاکستانی سفیر شیری رحمن نے یادگاری شیلڈ بھی دی ۔اس موقع پر شیری رحمن کا کہنا تھا کہ گراسمین نے پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے بہت کچھ کیا ۔آج دونوں ممالک کے درمیان تعلقات جس نہج پر ہیں اس میں اہم کردار مارک گراسمین کا بھی ہے جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کو کم کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کیا۔
شیری رحمن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو معاشرتی اقدار اور ان میں تبدیلی کو سمجھنا ہوگا۔ پاک امریکا تجارت میں اضافہ ہونا چاہیے ۔
مارک گراسمین نے کہا کہ امریکا اور پاکستان بہترین تعلقات کے خواہش مند ہیں ۔شیری رحمن کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔