تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:50

افغانستان میں بدامنی کا ذمہ دار نیٹو ،امریکا۔۔ کرزئی بول پڑے

اے آر وائی - افغان صدر حامد کرزئی نے امریکا کو ہی آنکھیں دکھانا شروع کردیں ، کہتے ہیں کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج حالات کو خراب کر رہی ہیں جن پہ تکیہ تھاوہی پتے ہوا دینے لگے۔۔ایسا ہی کچھ کیا ہے افغان صدر حامد کرزئی نے امریکا اور نیٹوکے ساتھ،افغان صدر نے امریکا اور نیٹو کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں اور افغانستان کی خراب صورتحال کا ذمہ دار ہی نیٹو اور امریکی افواج کو قرار دے دیا۔



حامد کرزئی نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں واضح طور پرکہہ دیاکہ افغانستان کی خراب صورتحال کے ذمہ دار امریکااور نیٹو افواج ہیں۔ امریکی اور نیٹو افواج کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کی ہلاکت کے باعث انتہا پسندوں کو مقامی افراد کی ہمدردیاں مل رہی ہیں۔



اتحادی افواج کی کاروائیوں کے نتیجے میں طالبان دوبارہ منظم ہورہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ امریکی صدر کو بگرام ایئر بیس کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کر چکے ہیں مگر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ حامد کرزئی نے الزام لگایا کہ امریکا اور افغانستان نے حکمت عملی کے جس معاہدے پر دستخط کئے تھے وہ اس سے انحراف کر رہا ہے۔ افغان قیدیوں کو تحویل میں دیئے جانے تک امریکا سے معاہدہ نہیں ہوسکتا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.