تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:42

حماس رہنماخالد مشعل کا 45سال بعدغزہ کادورہ

اے آر وائی - فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل پینتالیس سال بعد غزہ پہنچ گئے،، ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے جماعت کی پچیس ویں یوم تاسیس تقریبات میں شرکت کے لیے غزہ کے دورے کا اعلان کر رکھا تھا۔ خالد مشعل کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں۔



وہ ایسے وقت میں غزہ پہنچے ہیں جب اقوام متحدہ نے فلسطین کو ایک مبصر ریاست کا درجہ دے دیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں حماس حکومت نے خالد مشعل کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ خالد مشعل مختلف عرب ملکوں میں جلا وطنی کی زندگی بسر کرتے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.