تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:21

قاہرہ میں فوج نے صدارتی محل کا علاقہ مظاہرین سے خالی کرالیا

اے آر وائی - مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فوج نے صدارتی محل کا علاقہ مظاہرین سے خالی کرالیا ہے ۔ صدر کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں میں اب تک پانچ افراد ہلاک اور چھ سو زائد زخمی ہو چکے ہیں۔



فوجی اہلکاروں نے محل کے نزدیک خاردار تار سے رکاوٹیں کھڑی کر کے مظاہرین اور میڈیا کووہاں سے نکال دیا۔ صدر مرسی نے عوام سے خطاب میں کہا کہ مخالفین کا احتجاج پرامن نہیں، قتل و غارت اور توڑ پھوڑ برداشت نہیں کی جائیگی،شرپسندوں کو ہتھیار ڈال دینے چاہیئں۔



صدرمرسی نےاپوزیشن جماعتوں کو آئندہ ہفتے مذاکرات کےلیے مدعو کرلیا۔ اپوزیشن نے نے آئین پر کرائے جانے ریفرنڈم منسوخ کرنے کامطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔



امریکی صد باراک اوباما نے محمد مرسی کو فون کیا اور مظاہروں کے دوران ہلاکتوں پر تشویش کااظہار کیا۔ اوباما نے امید ظاہر کی کہ فریقین مذاکرات کےذریعے معاملہ حل کرلیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.