تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:59

ملکہ برطانیہ کی جعلی کال ٹرانسفرکرنیوالی نرس نےخودکشی کرلی

اے آر وائی - ملکہ برطانیہ کی آوازمیں جعلی کال ٹرانسفرکرنیوالی نرس نےخودکشی کرلی۔ برطانوی میڈیاکےمطابق نرس نے اسپتال میں زیرعلاج شہزادی کیٹ مڈلٹن کوکال ٹرانسفرکی تھی۔ نرس کودو آسٹریلین ڈی جیزنےبےوقوف بنایااور ملکہ برطانیہ اور شہزادہ چارلس کی آوازکی نقل کی تھی ۔نرس کی خودکشی کی وجوہات کےبارے میں کچھ نہیں بتایاگیا۔



اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس کےمطابق صبح نوبج کرپینتیس منٹ پر ایمبولینس سروس کو کال موصول ہوئی۔ جب دو ایمبولینسزاسپتال کےقریب رہائش گاہ پہنچیں تو وہاں ایک خاتون بےہوشی کی حالت میں پڑی تھیں۔ بعد میں وہ انتقال کرگئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.