تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:43

صدارتی فرمان واپس، ریفرینڈم 15 دسمبر کو ہوگا

اے آر وائی - مصر کے صدر محمد مرسی نے متنازعہ صدارتی آرڈی نینس واپس لینے کا اعلان کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ آئین کے مسودے پر ریفرینڈم پندرہ دسمبرکو ہوگا اور اسے ملتوی نہیں کیا جائے گا۔



مصر کے صدر محمد مرسی نے اپنے اختیارات میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے تاہم آئینی مسودے پر ہونے والا ریفرینڈم پندرہ دسمبر کو ہی کروانے کا اعلان کیا ہے۔ حزبِ اختلاف کے مطالبات میں سے ایک اہم مطالبہ ریفرینڈم کو روکنا بھی تھا، اس لیے انھوں نے صدر مرسی کے حالیہ اقدام کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان کیا ہے۔



قاہرہ میں صدر مرسی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔مصری صدر کی جانب سے بائیس نومبر کو اپنے اختیارات کو توسیع دینے کے بعد شروع ہونے والے ہنگاموں میں متعدد افراد ہلاک اورزخمی ہو چکے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.