تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:13

فلپائن: طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 647 ہو گئی

اے آر وائی - فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ سو سینتالیس ہو گئی ہے جبکہ سات سو اسی لاپتہ ہیں۔ بوفا نامی طوفان منگل کے روز فلپائن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا جس کے بعد طوفانی ہواوٴں، مسلسل بارشوں سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈ نے بہت تباہی پھیلائی ہے۔



ڈھائی لاکھ افرادبے گھر ہوگئے ہیں۔ طوفان سے دو سو دس ملین ڈالرز کا نقصان ہوا۔ فلپائن کی حکومت نے بین القوامی برداری سے امداد کی اپیل کی ہے۔



طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب امریکا اور جاپان نے فلپائن کو مدد کی پیشکش کی ہے۔







متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.