تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:58

فرانس کانفرنس میں شرکت کریں گے، طالبان

اے آر وائی - طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان کے موضوع پر فرانس میں جنوری میں ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کریں گے تاہم وہ اس موقع پر افغان حکومت اور دیگر گروپس کیساتھ امن مذاکرات نہیں کریں گے۔



طالبان ترجمان کے بیان کے مطابق فرانس میں ہونیوالی غیررسمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ طالبان اس کانفرنس میں اپنا موٴقف دنیا کے سامنے رکھیں گے اور اس کیلئے دو نمائندے فرانس بھیجے جائیں گے۔



طالبان کے نمائندوں کی شرکت کامقصد عالمی برادری کے ساتھ براہ راست مخاطب ہونا ہے۔ افغان صدر کے ترجمان کاکہناتھا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے ہرکانفرنس کاخیرمقدم کیاجائے گا۔ افغان حکومت کے نامزد نمائندے دین محمد نے بتایا کہ کانفرنس میں شرکت کے ساتھ ساتھ طالبان رہنماوٴں سے ملاقات بھی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.