11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:0
مالی کےوزیراعظم کو فوج نے گرفتار کر لیا
اے آر وائی - مالی کے وزیراعظم مودبیو دیارا کو فوج نے گرفتار کرلیا۔ وزیراعظم پرجمہوری عمل کونقصان پہنچانےکےالزام عائد کئے گئے ہیں۔
مالی کے وزیراعظم مودبیو یارا کے ایک ساتھی نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ مسلح افواج کے اہل کاروں نے وزیراعظم کو دارالحکومت ممباکو کے قریب اُن کے گھر سے گرفتارکرلیا ہے۔ان کا کہناتھاکہ مسلح نقاب پوش سیکیورٹی اہل کاروں نے وزیراعظم پر تشدد کرتے ہوئے اُنہیں گھر سے نکال دیا۔
وزیراعظم کی گرفتاری سابق فوجی رہ نما امادو سانو غو کے احکامات پر عمل میں آئی ہے۔ مالی کے وزیراعظم ملک کے شمالی علاقوں میں شدت پسندوں کے خاتمے کیلئے فوجی مداخلت کی حمایت بھی کرتے رہے ہیں۔