11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:9
پاک افغان سرحدی علاقے،دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ،پینٹاگون
اے آر وائی - امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری رپورٹ میں پاک افغان سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں، بدعنوانی اور کابل حکومت کے محدود وسائل کو افغانستان کی سکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
افغانستان میں سلامتی اور استحکام کی پیش رفت پرکانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتحادی ممالک نے اپنا مشن مکمل کرلیا ہے۔ دشمن میں حملہ کرنے کی صلاحیت بہت حد تک کم ہوچکی ہے۔ لیکن اب بھی طالبان اور القاعدہ کے ہمدرد نئےحملے شروع کر سکتے ہیں۔ پاکستان کو شدت پسندی کاسامنا ہے۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان رابطے اور تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔ لیکن پاک افغان سرحدی علاقوں میں شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان کی سکیورٹی کےلیے خطرہ ہیں۔ دوسری جانب افغان طالبان کا کہنا ہے کہ وہ رواں ماہ فرانس میں ہونے والی افغان کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اپنا موٴقف دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔ انہوں نےمزید کہا کہ پیرس کانفرنس کیلئے دو نمائندے بھیجے جائیں گے۔