تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:19

شمالی کوریا کی جانب سے راکٹ کا تجربہ، عالمی دباؤ مسترد

اے آر وائی - شمالی کوریا نے عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے راکٹ خلا میں بھیج دیا۔ جاپان اور جنوبی کوریامیں ہنگامی حالات کے پیش نظر فوج کو الرٹ کردیاگیا۔ اقوام متحدہ سے مداخلت کامطالبہ کیا گیا ہے جبکہ جنوبی کوریا کے صدر نے سیکورٹی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔



برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق جاپانی حکومت نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریانے راکٹ کاتجربہ کرلیا۔ شمالی کوریا کا راکٹ جاپان کے جزیرے اوکی ناوا کے اوپر سے گزرا۔ جاپانی حکومت نے بیان دیا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے اس راکٹ کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔ شمالی کوریا کے راکٹ کاملبہ فلپائن سے تین سو کلومیٹر دورسمندرمیں گرا۔



دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدرنے ملکی سلامتی کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ شمالی کوریا کا اپریل میں راکٹ تجربہ ناکام ہوگیاتھا۔ شمالی کوریا نے چند روز قبل اپنا راکٹ تجربہ موٴخر کرنے کا اعلان کیاتھا۔



جنوبی کوریا، روس، جاپان ،امریکا، نیٹو اور اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے راکٹ تجربے کو شدید تنقید کانشانہ بنایاتھا اور شمالی کوریا کو اس تجربے سے روکنے کیلئے شدید دباوٴ کاسامناتھا۔ جاپان اور جنوبی کوریا نے اپنی فوجوں کو الرٹ کردیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.