تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:21

اوریگون:مسلح شخص نے2افرادکوہلاک کرکے خود کشی کرلی

اے آر وائی - امریکا کی ریاست اوریگون میں مسلح شخص نے شاپنگ مال میں فائرنگ کرکے دو افراد کوہلاک کردیا اور بعد میں خود کوبھی گولی مار لی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایک مسلح شخص نے شاپنگ مال کے اندر موجود مجمع پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق مسلح شخص نے بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔



اوریگون کے مقامی اخبار کے مطابق مسلح شخص نے سیمی آٹومیٹک رائفل سے بیس گولیاں برسائیں۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.