12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:41
پاکستان دہشت گردوں کے خلاف موٴثر کارروائی کرے گا، امریکہ
اے آر وائی - امریکا کے وزیردفاع لیون پنیٹا نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان سرحدی علاقوں میں موجود دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کیلئے موٴثر کارروائی کرے گا۔ امریکی وزیردفاع نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لیے امریکاکا دباوٴ جاری ہے۔
پاکستانی حکام نے دہشت گردوں کی کارروائی کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اس جنگ میں پاکستان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان روابط اور تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر رضامندی ظاہر کی ہے مگر صرف الفاظ سے کام نہیں چلتا۔