12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:20
ایچ ایس بی سی امریکی حکام کو1.9بلین ڈالرجرمانہ اداکرے گا
اے آر وائی - برطانیہ کے بینک ایچ ایس بی سی نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں جاری تحقیقات کے تحت امریکی حکام کو ایک ارب نوے کروڑڈالر جرمانہ اداکرنے پررضامندی ظاہرکردی۔ یہ کسی بینک کی جانب سے اداکیاجانے والا اب تک کاسب سے بڑا جرمانہ ہوگا۔
امریکی سینیٹ کی تحقیقاتی رپورٹ میں بینک پرالزام لگایاگیاتھا میکسیکو اورامریکا میں بینک اکاوٴنٹس منشیات کا کاروبار کرنے والے منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کررہے تھے،بینک نے ایران سمیت ان ممالک کی دولت منتقل اور جمع کرنے میں مدد کی جن پر امریکی پابندیاں عائد ہیں،بینک نے اعتراف کیا کہ منی لانڈرنگ کا نظام زیادہ موثر نہیں۔