13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:50
راکٹ تجربہ، شمالی کوریا کو نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکا
اے آر وائی - امریکہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر کے دور مار راکٹوں کا تجربہ کرنے کے نتائج بھگتنے پڑیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا اقدام اشتعال انگیز قدم ہے جس سے خطے کی سیکورٹی کو خطرات لاحق ہیں۔
اس سے قبل اقوام متحدہ نے بھی شمالی کوریا کے تجربے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے سلامتی کونسل کی قرادادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
دوسری جانب شمالی کوریا کا موقف ہے کہ راکٹ تجربے کے ذریعے ایک سیارچے کو خلائی مدار میں پہنچا یا گیا ہے۔مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ اس تجربے پر قرارداد کی شکل میں سخت ردِعمل کا اظہار کیا جائے۔