تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:0

شام :وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب دھماکے،5 افراد ہلاک

اے آر وائی - شام کے دارالحکومت دمشق کی وزارت داخلہ کے قریب تین دھماکے ہوئے ہیں جن میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔شامی حکام کے مطابق تین دھماکوں میں سے ایک کار بم دھماکا تھا۔ لبنانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ پانچ افراد ان دھماکوں کی نذر ہوئے۔



شام کے دارالحکومت کے نواحی علاقوں میں باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی۔ شام میں پرتشددواقعات میں اب تک چالیس ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.