تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:9

یوکرین : نومنتخب پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر

اے آر وائی - یوکرین کی نومنتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس ہی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے اسپیکر کی ڈائس پر چڑھ کر ہنگامہ آرائی کی۔ صدر وکٹر یان کوووچ کی پارٹی نے ایوان میں واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔



ارکان نے مغرب کی جانب سابق وزیر اعظم یولیا تائیموشنکوو کو جیل میں رکھنے پر شدید احتجاج کیا۔ اس دوران پارلیمنٹ میں خوب دھینگا مشتی کی گئی ۔ارکان ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے۔ کئی گھنٹے کے اس ملاکھڑے کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔



یوکرین کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی معمول کی بات ہے اوراکثراوقات اسی نوعیت کا احتجاج کیا جاتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.