تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:29

دنیا کے بیشتر ممالک میں شدید برف باری

اے آر وائی - دنیا کے کئی ملک شدید برفباری اورسرد موسم کی لپیٹ میں ہیں۔ کئی مقامات پرسیاح برفباری کے دلکش نظارے دیکھنے پہنچ گئے تو کہیں برف نے نظام زندگی ہی مفلوج کردیا۔



مسلسل گرنے والی برف کی سفید تہہ نے مختلف ملکوں میں نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ بھارت، جرمنی، یوکرین اورچین سمیت بہت سے یورپی ممالک میں شدید برف پڑ رہی ہے اور بہت سے علاقوں میں تو کء سال کے ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے ہیں۔



بھارتی ہل اسٹیشن مسوری برف سے ڈھک گیا ہے جس سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاح پہنچ گئے۔جرمنی میں ہر طرف برف ہی برف ہے۔ سڑکیں اور مکانات برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔



درجہ حرارت گرنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے تاہم سڑکوں پر جمی برف نے سفر کرنے والے لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں۔



یوکرائن میں مسلسل برفباری سے مواصلات اور بجلی کا نظام متاثر ہوا اور بہت سے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ یورپ کے دیگر ملکوں میں بھی برفباری سے سیکڑوں پروازیں مسنوخ ہو گئیں اور ہزاروں مسافر ائرپورٹس پر پھنس گئے جبکہ کئی سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ موسمیات کے ماہرین نے برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.