13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:40
جولین اسانج کا آسٹریلیا سے سینٹ الیکشن لڑنے کا اعلان
اے آر وائی - وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے دو ہزار تیرہ میں آسٹریلیا میں سینٹ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جولین اسانچ کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ برس وکی لیکس کے نام سے سیاسی جماعت کی تشکیل دیں گے اور آسٹریلیا میں سینٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹر یلیا میں بہت سے نامورلوگ ان کی پارٹی میں شمولیت کے لئے تیار ہیں۔ پارٹی کے ذریعے وکی لیکس کے مقصد کوآگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اسانج نے کہا کہ امریکی فوجی افسر اور وکی لیکس کو معلومات فراہم کرنے والے بریڈلی میننگ کا کورٹ مارشل ہونے سے تہلکہ خیز معلومات سامنے آئیں گی۔