13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:59
نئی دہلی کی مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
اے آر وائی - نئی دہلی کی ایک الیکٹریکل مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بھارتی دارالحکومت کے گنجان آباد علاقے چاندنی چوک میں واقع ایک الیکٹریکل اور الیکٹرونکس کے سامان کی مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔
امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو وہاں سے ہٹایا اور رکاوٹیں کھڑی کرکے علاقے کو آمدورفت کے لیے بند کرکے آگ پر قابو پالیا۔ آگ ایک گودام میں لگی تھی، جس کی وجہ شاٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔ آگ کی وجہ سے عمارت مخدوش ہوگئی ہے۔ دہلی کی جوائنٹ پولیس کمشنر سینٹرل تاج حسن کا کہنا ہے کہ آگ پر آدھے گھنٹے میں قابو پالیا گیا تھا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔