تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 2:1

لیون پینٹا کی کابل میں حامد کرزئی سے ملاقات

اے آر وائی - امریکا کے وزیردفاع لیون پینٹا نے کابل میں حامد کرزئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فوجی انخلاء اور افغانستان کے مستقبل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ لیون پنیٹا کے جاتے ہی ایک خودکش دھماکا ہوا جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔



صدارتی محل میں خطاب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ وہ دورےکے تفصیلی رپورٹ صدر اوباما کو پیش کریں گے جس میں نیٹو مشن اور اسکی تعداد اور کارگردگی اور کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوہزار چودہ تک تک اختیارات افغان حکومت کے سپرد کرنا چاہتے ہیں اور امریکی افواج کا انخلاء بھی چاہتے ہیں جس کے بعد امن و امان کی ذمہ داری افغان آرمی کی ہوگی تاہم امریکی افواج افغانستان کی مدد کرتے رہیں گے۔



ان کاکہناتھا کہ سات جنوری کو حامد کرزئی امریکا کا دورہ کریں گے اور باراک اوباما سے ملاقات کریں گے۔ امریکی وزیردفاع کے جاتے ہی حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی امریکی بیس سے ٹکرادی۔ جس کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی سمیت تین افراد ہلاک جبکہ دس افراد ہوئے امریکی میڈیا کے مطابق طالبان نے اس خود کش دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.