تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 2:9

جان کیری کے نئے وزیرخارجہ بننے کے امکانات روشن

اے آر وائی - اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوزن رائس نئی وزیر خارجہ کی دوڑ سے سے دستبردار ہوگئی ہیں اور سینیٹر جان کیری کے نئے وزیربننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔



امریکی میڈیا کے مطابق سوزن رائس نے خط کے ذریعے صدر براک اوباما کو فیصلے سے آگاہ کیا انہوں نے لکھا کہ لیبیا کے علاقے بن غازی حملے میں سفارتکار کی ہلاکت پر شدید تنقید کاسامنا کرنا پڑا جس پر انہیں دکھ ہے۔ وہ وزارت خارجہ کی امیدوار سے دستبردار ہونا چاہتی ہیں ۔ امریکی صدر نے ان کی درخواست منظور کرلی ۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں باراک اوباما کا کہناتھا کہ سوزن رائس اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کی حیثیت سے کام کرتی رہیں گی۔



سوزن رائس کے اس فیصلے کے بعد سینیٹر جان کیری کے وزیر خارجہ بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.