تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 2:18

شامی صدر بشارالاسد کے دن گنے جاچکے ہیں،امریکا

اے آر وائی - امریکا کاکہنا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کے دن گنے جاچکے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کے مطابق بشار الاسد حکومت مہلک ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے جو مایوس کن ہے۔ امریکا تشدد سے پاک پرسکون فضا میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح شامی حکومت اپوزیشن کے خلاف مہلک ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے وہ وہ قابل مذمت ہے۔



دوسری جانب روس نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ اسد حکومت مسلسل کنٹرول اور علاقہ کھو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس شام میں موجود ہزاروں روسی شہریوں کو ممکنہ طور پر ملک سے نکالنے کے لیے منصوبہ بندی بھی کر رہا ہے۔ روس نے چین کے ہمراہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں شامی حکومت کے خلاف طاقت کے استعمال کی قراردادوں کو ویٹو کیا تھا۔



مراکش میں ہونے والے ایک اجلاس میں سو ممالک نے شامی حزبِ اختلاف کو شامی عوام کا واحد قانونی نمائندہ قرار دیا۔ دمشق کے قریبی علاقے قاتانہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں سات بچوں سمیت سولہ افراد ہلاک ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.