15 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 1:43
مصر:اسلام دشمن فلم پوسٹ کرنے پر 3سال سزا
اے آر وائی - مصر کی ایک عدالت نے ایک قبطی عیسائی کو مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والی اسلام مخالف فلم کو آن لائن پوسٹ کرنے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ 27سالہ مجرم البر صابر کمپیوٹر سائنس میں گریجوایٹ ہے اور اس کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اس کے مکان سے 13 ستمبر کو بدنام زمانہ فلم کو انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اس کی گرفتاری اس کے پڑوسیوں کی شکایت پر عمل میں آئی تھی۔ وہ تمام ادیان کی توہین پر مبنی ایک اور فلم بھی بنا رہا تھا۔