تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:11

امریکی اسکول فائرنگ، صدر اوباما کی دعائیہ تقریب میں شرکت

اے آر وائی - امریکی صدر براک اوباما نے ریاست کینٹی کٹ کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور بچوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔



نیوٹاوٴن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ ایسا واقعات کو روکنے کے لئے خود کو بدلنا ہو گا۔ انہوں نے بچوں کے لواحقین سے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں وہ خود کواکیلا نہ سمجھیں۔ پوری امریکی قوم ان کے ساتھ ہے۔ پورا ملک آپ کے ساتھ آبدیدہ ہے۔‘



صدر اوباما کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے صرف قانون سازی کافی نہیں،سیاست سے بالاتر ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ امریکا میں گن کنٹرول کے اقدامات ناکافی ہیں، اسلحہ سے متعلق قانون سازی شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.