17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:43
شام کی فضائیہ کی ترک سرحد سے ملحقہ علاقے میں بمباری
اے آر وائی - شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف احتجاج میں شدت آگئی ہے اور دمشق کے مضافات میں عوامی فوج اور سرکاری فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ شام کی فضائیہ نے ترکی کی سرحد سے ملحقہ علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ ہوگئے ۔کچھ گولے ترکی کی حدود میں بھی گرے۔
ترکی کی سرحد سے ملحقہ ان علاقوں میں حکومت مخالفین کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ یہاں سے بڑی تعداد میں لوگ ترکی کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں۔ شام میں گزشتہ ایک برس سے جاری خانہ جنگی میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم اس کے باوجود صدر بشار الاسد حکومت چھوڑنے پرتیار نہیں ۔